Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار پر تبادلہ خیال
January 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں نبی کریمﷺ کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔