Saturday, September 21, 2024

وزیراعظم سے گورنر بلیغ الرحمٰن کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

وزیراعظم سے گورنر بلیغ الرحمٰن کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
December 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – مسلم لیگ نون کے صدر و وزیرِاعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پنجاب میں سیاسی صورتحال پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن متحرک ہوگئے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اُمور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاگزشتہ حکومت کی نا اہلی کے باعث معاشی صورتحال خراب ہوئی۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا اب بھی نکالے گی۔

گورنرپنجاب بلیغ الرحمن بولےعوام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بہت پُرامید ہیں، ملک میں جلد معاشی استحکام آئے گا۔