Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم سے غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

وزیراعظم سے غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی۔

غلام بی بی بھروانہ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ غلام بی بی بھروانہ نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔

رکن قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اللہ پاک مدد کریگا، اللہ آپ کے لئے، قوم اور پاکستان کے لئے بہتری کرے۔ کہا کہ وزیراعظم کو ہمیشہ پُراعتماد دیکھا ہے، وزیراعظم سے ناراضگی کا راستہ نہیں۔