Friday, April 26, 2024

وزیراعظم سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی ملاقات، صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر بریفنگ

وزیراعظم سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی ملاقات، صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر بریفنگ
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ملاقات کی۔ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر بریفنگ دی۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا، جب ہم نے محسن بیگ کو پیش کردیا تھا تو عدالت کا ابزرویشن دینا قانونی طور پر نہیں تھا۔ محسن بیگ کی پیشی پر کل خود عدالت میں موجود ہوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حکومت کے اچھے کاموں کو بھی غلط پیش کررہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے نور مقدم کیس اور اسامہ ستی کیس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کی وزیراعظم سے ملاقات کے وقت اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔