Tuesday, May 7, 2024

وزیراعظم سے امیر مقام کی ملاقات، خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنیکی ہدایت

وزیراعظم سے امیر مقام کی ملاقات، خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنیکی ہدایت
March 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مشیر امیر مقام نے ملاقات کی۔

اس موقع پر مشیر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بریفننگ دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے، رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے صوبے میں مسلم لیگ (ن) کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے امیر مقام کے اقدامات کو بھی سراہا۔