Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم سے ابوظہبی میں پاکستان بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات، حکومتی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم سے ابوظہبی میں پاکستان بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات، حکومتی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار
January 13, 2023 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے ابوظہبی میں پاکستان بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں، جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری نے توقع سے بڑھ کر اعلانات کیے۔

اُنہوں نے پاکستان میں توانائی، رئیل اسٹیٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

بزنس کونسل کے وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔