Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم سے آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کی ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کی ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
January 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی۔

وزیراعظم سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی و سیاسی اُمور سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق اُمور پر بھی مشاورت ہوئی۔