وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔