Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھر کول مائنز کے فیز ٹو کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھر کول مائنز کے فیز ٹو کا افتتاح کردیا
October 10, 2022 ویب ڈیسک

تھر (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھر کول مائنز کے فیز ٹو کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر تھرپہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ اور وفاقی، صوبائی کابینہ ارکان نے استقبال کیا۔

سوموار کے روز تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھر کول مائنز کے فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ہوگا، تھرکول منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ کوئلے کے لیے سنگل لائن ریل چلائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھرکے کوئلے سے بجلی پیداوار سے کثیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ آج بجلی کی قیمت 34 روپے تک پہنچ چکی ہے، عالمی مارکیٹ میں کوئلہ سستا ہونے سے بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ ہوگی۔ توانائی کے لیے 24 ارب ڈالر کے اخراجات کیے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن بہت اہم دن ہے، تھر پہلی بار آیا ہوں، یہاں پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کروں گا، ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا۔