Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بلاول بھٹو کی شرکت پر تنقید تکلیف دہ قرار دیدی

وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بلاول بھٹو کی شرکت پر تنقید تکلیف دہ قرار دیدی
May 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی شرکت پر تنقید کو تکلیف دہ قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا پی ٹی آئی کی جانب سے تنازعات پیدا کرنا تعجب کی بات نہیں، ماضی میں بھی عمران خان نے اہم ترین خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا۔ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں بھی خارجہ پالیسی سے کھلواڑ کرتی رہی۔