Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتیں دس روپے فی لٹر اور بجلی کی فی یونٹ قیمت پانچ روپے کم کر دی

وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتیں دس روپے فی لٹر اور بجلی کی فی یونٹ قیمت پانچ روپے کم کر دی
February 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں دس روپے کمی کااعلان کردیا جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی پانچ روپے کم کردی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اورسکالرشپس سکیم کابھی اعلان کردیا، نئی صنعتیں لگانے والوں کے لیے ایمنسٹی کااعلان کردیا گیا۔

وزیراعظم نے گریجوایشن کرنے والے نوجوانوں کو بھی تیس ہزار روپے تک ماہانہ انٹرشپ دینے کی بڑی خوشخبری سنادی، یہی نہیں طالب علموں کو میرٹ پرچھبیس لاکھ سکالرشپس دینے کا بھی اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت ملنے والے رقم بارہ ہزارسے بڑھا کرچودہ ہزارکرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرنے والوں سے رقم سے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا۔