Sunday, May 5, 2024

عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

عمران  خان نے پاکستان کی عزت کو خاک  میں ملا دیا، وزیراعظم
December 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان ، چشمہ رائیٹ بینک کینال کی بحالی، ٹانک زام ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔ 

وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، تحفہ وزیراعظم کو نہیں بائیس کروڑ عوام کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں اعلیٰ نظام کی باتیں کرنے والوں کا نظام سب نے زمین بوس ہوتے دیکھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے تقریب سے خطاب میں کہا چین اور سعودی عرب کا اعتماد بحال کرنے میں مشکل ہورہی ہے۔ ملک میں بے قراری کا ایجنڈا رکھنے والے ناکام ہو چکے، ایسے عناصر کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا

وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔