Friday, March 29, 2024

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن فیصلہ کو عمران خان کیخلاف چارج شیٹ قرار دیدیا

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن فیصلہ کو عمران خان کیخلاف چارج شیٹ قرار دیدیا
August 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔ عمران خان نے بیرون ملک سے ہونے والی فنڈنگ کو بھی مانا، ثابت ہوتا ہے عمران خان ایک سند یافتہ جھوٹے ہیں۔