Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دو طرفہ اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دو طرفہ اُمور پر تبادلہ خیال
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ اُمور، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی اپنے پہلے دورہ پاکستان پر آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور پاکستان میں ایرانی سفیر نے نور خان ایئر بیس پراستقبال کیا۔

ڈاکٹر احمد واحدی ہم منصب شیخ رشید سے ملاقات کریں گے، جس میں انسداد دہشت گردی، سرحدی انتظام، قیدیوں کے تبادلے سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔