Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت
February 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی جس میں  قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے صدر مملکت کودہشت گرد عناصر کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے  متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جان کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔

مزید براں وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی آرمی چیف نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیر اعظم کے مشیر معید یوسف نے نیشنل سکیورٹی پر بریفنگ دی۔