Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے طلبا کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے طلبا کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے طلبا کیلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا۔

اسلام آباد میں اسکالرشپ پورٹل کے اجرا کے موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو اندازہ نہیں تھا کہ کتنی اسکالرشپ دی جانی چاہئیں۔ اٹھارہ ویں ترمیم کے بعد اسکالرشپس پروگرام تقسیم ہو گیا۔ طلبا نے کئی بار شکایت کی کہ انہیں نظر انداز کیا گیا۔ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہو گئی۔ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے۔

ادھر وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا پاکستان میں پہلی مرتبہ ریکارڈ اسکالرشپس دی جارہی ہیں۔ ڈھائی ہزار اوورسیز اسکالر شپس بھی دی جارہی ہیں۔ ملک بھر میں 28 نئی یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔