Sunday, October 2, 2022

وزیراعظم عمران خان نے اسکاؤٹس کے عالمی دن پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے اسکاؤٹس کے عالمی دن پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسکاؤٹس کے عالمی دن پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس مہم کے تحت ملک بھر میں 8 لاکھ سکاؤٹس پودے لگائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بوائزسکاؤٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستانیوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا ہے۔ شجر کاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دیئے ہیں۔ یہ ملک ہر قسم کی نعمتوں سے مالا مال ہے۔ 10 ارب درختوں کا ہدف پورا کرکے ملک کو بدلنا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ صرف باتوں تک محدود نہیں۔ یہ درخت ہماری معاشی پالیسی کا حصہ بھی بن رہے ہیں۔