Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ 25 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی اقتصادی وسیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، قومی اسپورٹس پالیسی 2022 منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش ہوگی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تعیناتی، کیپیٹل مارکیٹ میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی سمری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔