وزیراعظم عمران خان کی شفافیت سے عوامی پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات کو مبارکباد

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت سے عوامی پیسہ بچانے پر وزارت مواصلات کو مبارکباد دی۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا چار رویہ ہائی وے کی لاگت مسلم لیگ نون کے دور سے 138 فیصد کم آئی۔ ریونیو میں 125 فیصد اضافہ ہوا۔ پانچ ارب اٹھارہ کروڑ مالیت کی اراضی پر تجاوزات ختم کی گئیں۔ یہ سب عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے باوجود ہوا۔
شفافیت+ڈیجیٹائزیشن سےقوم کا پیسہ بچانےپر میں وزیرِ مواصلات+NHA کومبارکباد پیش کرتاہوں۔4 رویہ سڑک کی لاگت میں ن لیگ کےمقابلےمیں 138%کمی،آمدن میں 125%اضافہ جبکہ 5.18ارب روپےمالیت کی اراضی تجاوزات سےپاک کی گئی اور یہ کارنامےعالمی سطح پر مہنگائی+نرخوں میں اضافےکےباوجودسرانجام دیےگئے۔ pic.twitter.com/KJqoMHBo9B
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 6, 2022