Thursday, May 2, 2024

وزیراعظم عمران خان کی ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک سے ملاقات، ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان کی ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک سے ملاقات، ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم عمران خان کی ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔

ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ارکان کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔ وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے۔ ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک سے ملاقات میں وزیر اعظم نے پارٹی ارکان سے کہا آپ کی وفاداری پر شک نہیں ، پراعتماد رہیں ، سب کچھ ٹھیک ہے ۔ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے۔ تحریک انصاف کے سب ارکان سے متحد ہیں۔ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

ارکان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد بارے ہوم ورک مکمل ہے۔ نمبر گیم پورے ہیں۔ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں۔ ہمارے بارے مطمئن رہیں۔

حکومت نے جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کیا۔ وفاقی وزیر نے  ناراض رہنما کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جہانگیرترین اسپتال سے لندن میں اپنے گھر شفٹ ہو گئے ہیں۔ ان کی طبیعت بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث جہانگیر ترین ایک ہفتہ مزید لندن میں ہی قیام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ لندن سے واپسی پر جہانگیر ترین گروپ کا مشاورتی طلب کیا جائے گا جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔