Friday, April 19, 2024

وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر سندھ کے ارکان پارلیمنٹ کا مکمل اعتماد کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر سندھ کے ارکان پارلیمنٹ کا مکمل اعتماد کا اظہار
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو، ایم این ایز فہیم خان، عطاء اللہ، ممبران سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، علی جو نیجو، سید آفندی، سدرہ تیمور اور ریاض احمد شامل تھے، اس موقع پر تمام ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔