Saturday, July 2, 2022

وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میچ کیلئے مدعو کر لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میچ کیلئے مدعو کر لیا گیا
February 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو پی ایس ایل فائنل میچ کیلئے مدعو کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو دعوت نامہ چند روز قبل بھیجا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل ستائیس فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ بورڈ حکام کو وزیر اعظم ہاوس سے پرائم منسٹر کی آمد کے مثبت اشارے ملے ہیں۔