Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے
February 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان پیر کو قوم سے خطاب کریں گے جبکہ معاشی ٹیم کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان معاشی ٹیم سے موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ لیں گے، معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے قوم سے خطاب کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، وزیراعظم آفس نے معاشی ٹیم کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عالمی مہنگائی کے معیشت پر اثرات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی تینتیس رکنی کور کمیٹی اور ساٹھ رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان بھی کردیا، پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 60 ممبران جبکہ کور کمیٹی کے 33 ممبران ہوں گے۔ عمران خان کور کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شفقت محمود مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، قاسم خان سوری، علی امین گنڈاپور، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار اور سیف اللہ نیازی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

چودھری سرور، اعجاز چودھری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر، اعظم سواتی، عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی بھی کور کمیٹی کے رکن مقرر کردئیے گئے۔