Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، فواد چودھری

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، فواد چودھری
February 24, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے اپوزیشن اور میڈیا کے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں۔

جمعرات کو 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بھارتی دوست اس دورے پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ترقی پذیر ممالک کے لیے مسائل بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان ازبکستان اور قازقستان سے گیس پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر روسی وزیر اعظم سے بات کریں گے۔