Wednesday, May 8, 2024

وزیرِاعظم عمران خان کا جی تھرٹین منصوبے کا بغیر پروٹوکول کے اچانک دورہ

وزیرِاعظم عمران خان کا جی تھرٹین منصوبے کا بغیر پروٹوکول کے اچانک دورہ
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بغیرپروٹوکول اسلام آباد کے سیکٹرجی تھرٹین میں کم قیمت فلیٹس کا دورہ کیا ہے۔ ان کے دورے سے سٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہبازگِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔

وزیراعظم الصبح منصوبے پر پہنچے تو کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے۔ کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اچانک دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیرمیں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔وزیراعظم نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔