وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے فون کالز پربات کریں گے

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے فون کالز پربات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن کے 3 بجے آپکا وزیراعظم پروگرام میں عوام کی براراست ڈائیریکٹ فون کالز موصول کریں گے۔ عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے اور حکومت کے کئے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق وزیراعظم 23 جنوری کو عوام کی براراست فون کالز موصول کریں گے۔ براہ راست عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے۔ حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔