Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 20 فروری کو ہنگو جلسہ کے بعد اسلام آباد آجائیں گے، تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔