Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ستارہ شناسوں سے پوچھنے جارہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ستارہ شناسوں سے پوچھنے جارہے ہیں، خالد مقبول صدیقی
March 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ستارہ شناسوں سے پوچھنے جارہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو موروثی سیاست اور جاگیردارانہ جمہوریت کیخلاف عدم پراعتماد کرنا ہوگا، بولے کہ میرپورخاص میں آج کی ریلی طاقت کا نہیں غیرت مظاہرہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن میں ڈیڑھ سال رہ گیا ہے تو ایسا موسم آیا ہوا ہے، اس حکومت کیخلاف پہلے بھی کئی بار کھڑا ہوا گیا ہے۔