Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی روسی اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات، اقتصادی تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم کی روسی اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات، اقتصادی تعلقات پر گفتگو
February 24, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے روسی اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک روس اقتصادی تعلقات بالخصوص توانائی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی روسی اور پاکستانی تاجروں سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

عمران خان نے کہا روسی کمپنیاں اور سرمایہ کار پاکستانی سرمایہ کار ماحول سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، روسی سرمایہ کار پاکستان کےمختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور روس کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، دونوں ممالک نے توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

علاوہ ازیں عمران خان سے روسی ڈپٹی وزیراعظم وفد کے ہمراہ ملے۔