Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے، عثمان بزدار

وزیراعظم کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے، عثمان بزدار
March 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین صوبائی اسمبلی لطاسب ستی، پیر مختار اور محی الدین کھوسہ نے ملاقاتیں کیں۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔ شکست خوردہ عناصر کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن کی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرنے والے شرمندہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔