لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو پی ایس ایل سکیورٹی اخراجات کا تنازع حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
لاہور اور پنڈی کے شائقین کرکٹ کیلئے امید، وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی اخراجات کا تنازع حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی سی بے کے پیٹرن چیف شہبازشریف سے رابطہ کیا، پنجاب حکومت کے ساتھ پیسوں کے تنازع سے آگاہ کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ معاملہ حل نہ ہوا تو لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے، جس پر وزیراعظم نے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے بھی پی سی بی سے صفائی کی مد میں پانچ کروڑ کے قریب واجبات مانگ لئے۔