Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کی ماہانہ ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

وزیراعظم کی ماہانہ ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے ماہانہ ہدف حاصل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف کی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ایف بی آر نے فروری میں 441 بلین کا ٹیکس جمع کیا۔ ملک میں ساڑھے اٹھائیس فیصد کی مضبوط شرح نمو اور 30 فیصد سے زیادہ کی ماہانہ ترقی ہوئی۔ ایف بی آر کی کارکردگی سے ہی پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی دینے کے قابل ہوئے۔

وزیراعظم نے ملک میں نادرا کے 88 نئے رجسٹریشن سنٹر کھولنے کا ٹویٹ بھی کیا۔