اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی صحافیوں سے غنڈہ گردی کی مذمت کردی۔
وزیراعظم کہتے ہیں ایک انا پرست نے قوم میں عدم برداشت کا کلچر عام کیا، عمران نیازی نے نوجوانوں میں عدم برداشت اور انتشار کا زہر بھرا، عمران کی حکومت میں صحافیوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی گئیں، جو بھی اس سے سوال کرتا ہے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدم اٹھائے گی، عمران خان فتنہ فساد سے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی، یہ تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے۔