جعفرآباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے جعفرآباد پہنچے، دورے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو جعفرآباد میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کہیں بڑا ہے، پورے پاکستان میں تباہی مچائی ہوئی ہے، چاروں طرف پانی کا سمندر پھیلا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور یو اے ای سے آج امدادی کھیپ آرہی ہے، سیلاب متاثرین کی ریلیف اور امداد میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز سیلاب کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس بھی بلالی۔