Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
March 16, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور مولانا لطف الرحمٰن بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت بھی کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔