Monday, May 6, 2024

وزیراعظم کی بنیادی صحت کے منصوبوں کو ترحیجی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی بنیادی صحت کے منصوبوں کو ترحیجی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بنیادی صحت کے منصوبوں کو ترحیجی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدات صحت کے شعبے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو وفاق، پنجاب اور کے پی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان عمران خان نے کہا نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ ہیلتھ کارڈ کا سب سے ذیادہ فائدہ غریب اور متوسط طبقے کو ہورہا ہے۔