Friday, May 3, 2024

وزیراعظم کی بھتیجی نے عمران خان کو دھمکیاں دیں، بابر اعوان

وزیراعظم کی بھتیجی نے عمران خان کو دھمکیاں دیں، بابر اعوان
February 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی اور وکیل بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی بھتیجی نے عمران خان کو دھمکیاں دیں، ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں پھر بھی عدالت پیش ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری بولے حاضری ویڈیو لنک سے ممکن تھی لیکن پیش کرانے کا مقصد عمران خان کی زندگی سے کھیلنا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار اسلام آباد آئے، پی ڈی ایم کے بنائے انتقامی مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے۔