Wednesday, April 24, 2024

کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، وزیراعظم عمران خان

کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، وزیراعظم عمران خان
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، تمام لوگ مطمئن رہیں، ان کے ساتھ جو کچھ کرنا ہے میں خود کروں گا۔

وزیراعظم نے اسپیکر اور قانونی ٹیم کو قانونی کارروائی کیلئے کہہ دیا، کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین ارکان ایسا کیسے کرسکتی ہیں؟ نوٹوں کی بوریاں کھول دی گئیں، سندھ کا پیسہ ہارس ٹریڈنگ پر لگایا جارہا ہے۔