Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی اصل طاقت ورکرز کے ساتھ تعلق ہے، شہباز گل

وزیراعظم کی اصل طاقت ورکرز کے ساتھ تعلق ہے، شہباز گل
February 19, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اصل طاقت ورکرز کے ساتھ تعلق ہے۔

ہفتہ کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وعدہ تھا جو وزیر کرپشن کرے گا وہ نہیں بچے گا۔ عمران خان اپنے وزراء کا بھی احتساب کرتے رہتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف فرد جرم لیٹ کرنے کے لیے حیلے بہانے کر رہا، جیل جانا لازم ہے، عمران خان نے نواز شریف کو بھگوڑا کہا تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھا۔ جو پارٹی انوسٹرز کے سہارے ہو زیادہ دیر نہیں چلتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی حکومتی عہدیدار کے خلاف کوئی دستاویزی ثبوت نیہں ہے۔ مُراد سعید ٹاپ پرفارمر ہے، عمران خان مڈل کلاس ورکرز کو اوپر لیکر گئے۔