Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کے اعلانات سے پرچی چیئرمین کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مراد سعید

وزیراعظم کے اعلانات سے پرچی چیئرمین کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مراد سعید
March 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے وزیراعظم کے اعلانات سے پرچی چیئرمین کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مراد سعید نے بلاول بھٹو کو جواب میں کہا سندھ میں تین نسلوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ سندھ بھر میں اسکول ، اسپتال، سڑکیں تباہ ہیں۔ بتائیں پندرہ سال میں آپ نے کیا کیا۔ فرزند زرداری نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا۔ سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا۔ عمران خان کے دور میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ ابھی آپکے سیکھنے کے دن ہیں۔ پہلے کونسلر کا الیکشن لڑ کر خود کو ثابت کریں۔

 مراد سعید بولے وزیراعظم نے کل عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا۔ بڑے اعلانات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ کورونا سے بہترین حکمت کے ساتھ نمٹنے پر دنیا نے ہماری تعریف کی۔

انہوں نے کہا ماضی میں پاکستان پوسٹ کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ ہمارے افسروں کو علم ہے کہ پاکستان پوسٹ کو کن کن چیلنجز کاسامنا رہا۔ پاکستان پوسٹ کی نئی سروس کا آغاز بہت بڑا اقدام ہے۔ ہم پاکستان پوسٹ میں جدت لے کر آئے۔