Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے فلسطین کی جانب سے ٹیمیں بھیجنے پر اظہارِتشکر

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے فلسطین کی جانب سے ٹیمیں بھیجنے پر اظہارِتشکر
September 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے فلسطین کی جانب سے امدادی ٹیمیں بھیجنے پر صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے فلسطین کی جانب سے امدادی ٹیموں کے بے حد مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی جانب سے اس جذبے کو کبھی نہیں بھول سکے گا۔ یہ ہمارے ایک دوسرے کے لیے محبت اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن کی عکاس ہے، صدر محمود عباس کا مشکور ہوں۔