Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
September 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔

حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا اور مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی اور پاکستان کے لیے زمینی سیلاب سے متعلق امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے لیے سعودی مملکت کی مستقل حمایت کو سراہا اور ولی عہد کو دونوں برادر ممالک کے درمیان جاری اقدامات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔