Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم کا شیخ نہیان بن مبارک کو ٹیلی فون، سیلاب متاثرین کی 10 ملین ڈالر امداد پر اظہارِتشکر

وزیراعظم کا شیخ نہیان بن مبارک کو ٹیلی فون، سیلاب متاثرین کی 10 ملین ڈالر امداد پر اظہارِتشکر
September 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے وزیرکلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کو ٹیلی فون کیا، سیلاب متاثرین کیلئے 10ملین ڈالر کی امداد پر شیخ نہیان سےاظہارتشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے تعاون سے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تاریخی تباہی اور متاثرین کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔