Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کا جنوبی سندھ میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم کا جنوبی سندھ میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار
August 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ رہائش اور طبی سہولیات میں کوئی کوتائی برداشت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نبٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔