Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم کا دورہ بلوچستان، سیلاب متاثرہ صحبت پور میں ریلیف کاموں پر بریفنگ لی

وزیراعظم کا دورہ بلوچستان، سیلاب متاثرہ صحبت پور میں ریلیف کاموں پر بریفنگ لی
October 17, 2022 ویب ڈیسک

صحبت پور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ بلوچستان کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور میں ریلیف کاموں پر بریفنگ لی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامیہ کو سیلابی پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرین سے دو ماہ کے بل وصول نہیں کئے، فصلوں کیلئے بیج فراہم کرنے کے اقدام کررہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے دورہ کے پہلے مرحلے میں جیکب آباد پہنچے، دوران سفر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے خضدار میں سردار اختر مینگل کے گھر جا کر ان کے چچا سردارزادہ مہراللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ، اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائدین بھی فاتحہ میں موجود تھے۔