Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کو سراہا

وزیراعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں تعاون کو سراہا
March 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں اور سیلاب کے دوران قابل قدر مدد کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ستمبر 2022  سے پولیو کیسز میں کمی آئی ہے۔