Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیں

وزیراعظم کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیں
August 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا، لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں۔ دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ محفوظ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کیلئے خصوصی دعا کریں، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرچ آپریشن سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔