Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی
November 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سے گفتگو میں کہا بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے۔ ان کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہو گا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیک تمناﺅں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔