Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز لیک، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز لیک، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
September 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیوز لیک سے متعلق پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا وزیراعظم آفس کا ڈیٹا سوشل میڈیا پر برائے فروخت ہے، مبینہ آڈیو کا ایک حصہ ملکی سکیورٹی اور دوسرا ذاتی مفاد پر مشتمل ہے، اہم کال ڈیٹا لیک ہونا سکیورٹی ایجنسیز خصوصا آئی بی کی بڑی ناکامی ہے، شریف خاندان کا ذاتی کاروبار کیلئے ملکی مفاد کےخلاف اقدام کوئی نئی بات نہیں۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں وزیراعظم اور افسر کے درمیان مریم نواز کے داماد کیلئے بھارت سے انڈسٹریل پلانٹ منگوانے پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مبینہ آڈیوز پر تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا۔