Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم چارروز میں استعفیٰ دیں اور اسمبلیاں توڑ کر مقابلہ کریں، بلاول بھٹو

وزیراعظم چارروز میں استعفیٰ دیں اور اسمبلیاں توڑ کر مقابلہ کریں، بلاول بھٹو
March 4, 2022 ویب ڈیسک

خانیوال/ میاں چنوں (92 نیوز) - چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان چارروز میں استعفیٰ دیں اور اسمبلیاں توڑ کر ان کا مقابلہ کریں ورنہ وہ اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ رواں دواں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خانیوال اور میاں چنوں میں اپنے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ عمران خان کے عوام وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کے لیے آرہے ہیں۔

میاں چنوں میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت خوفزدہ ہے عوام کی طاقت دیکھ کر ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کے دو روزکی محنت سے کٹھ پتلی عوام کے سامنے جھک گیا۔

عوامی مارچ کے چھٹے روز کا ملتان سے آغاز ہوا جو ساہیوال پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جگہ جگہ اپنے قائد کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔